پشاور کے تھانہ داؤد زئی پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمے میں 1987 سے مطلوب اشتہاری مجرم کو 39 سال بعد گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی خزانہ سرکل احسان مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داؤد زئی فہیم شاہ خان کو اطلاع ملی کہ مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم تھانہ داؤد زئی کی حدود میں موجود ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر: منشیات کے مقدمے میں عدالت نے ملزم کو عمر قید، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

 

اطلاع ملنے پر پولیس نے دیگر نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نورزل خان ولد شاہ افضل خان سکنہ دلہ زاک، شبقدر کو گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم 1987 سے ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمے میں تھانہ داؤد زئی پولیس کو مطلوب تھا اور 39 سال بعد اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سے مقتول کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔