ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں 48 کلوگرام آئس برآمدگی کے مقدمے میں عدالت نے ملزم معاز ولد حیات ولی کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 

پولیس کے مطابق تھانہ لنڈی کوتل میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 33، مورخہ 24 اپریل 2025 کو دفعہ 11-C/1/7 KPCNSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیے: پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق، وزیراعظم کا نوٹس

 

مقدمے کی تفتیش تفتیشی افسر حکیم اللہ نے کی۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے 48 ہزار گرام یعنی 48 کلوگرام آئس برآمد ہونے کے شواہد سامنے آئے، جبکہ شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق مرتب کرکے چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

عدالت نے دستیاب شواہد کی بنیاد پر ملزم کو 48 کلوگرام آئس رکھنے اور غیر قانونی ترسیل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل سیشن جج ضلع خیبر محمد فیاض نے ملزم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ سادہ قید بھگتنا ہوگی۔

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے مقدمے کی مؤثر تفتیش پر تفتیشی افسر حکیم اللہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے مقدمات میں شواہد کو محفوظ رکھنا اور قانونی تقاضوں کے مطابق تفتیش مکمل کرنا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔