پشاور میں نامعلوم نقاب پوش افراد نے چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) ڈاکٹر میاں سعید کے پی آر او عالم خان آفریدی کے گھر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عالم خان آفریدی شدید زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گزشتہ شب پہلے گھر کے باہر سے شدید فائرنگ کی اور بعد میں گھر میں داخل ہوکر بھی فائرنگ جاری رکھی۔

 

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کیلئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور

 

فائرنگ کے نتیجے میں عالم خان آفریدی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔