وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور میں کمسن لڑکی کی شادی کی اطلاع پر کارروائی، متعلقہ اداروں نے اسے تحویل میں لے لیا

 

ذرائع کے مطابق حکومت زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشواروں کے اہداف پورے کرنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر متبادل لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت صوبوں کو زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف پورے کرنے کے لیے 30 ستمبر 2026 تک کا وقت دے گی۔