بنوں ڈومیل کے علاقے سدرون، اکبر علی خان کلا اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ خوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی قیادت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹک ٹاکر گیلامنہ جاں بحق
کارروائی کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق زخمی دہشت گردوں کو ان کے ساتھی جھاڑیوں اور دشوار گزار علاقوں میں لے گئے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں اور نقل و حرکت کے خلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
