مردان بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، مجموعی کامیابی کا تناسب 85.32 فیصد رہا۔
سائنس گروپ میں تینوں نمایاں پوزیشنیں گرلز کیڈٹ کالج کی طالبات نے حاصل کیں۔ ماہین ایوب نے 1171 نمبر لے کر پہلی، سمیرا عمران نے 1166 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ فضا زمان نے 1165 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور بورڈ کے نتائج: سب سے زیادہ طلبہ کس مضمون میں فیل ہوئے؟
آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اکبر پورہ، نوشہرہ کی طالبہ عائشہ سجاد نے 1092 نمبر لے کر حاصل کی۔
دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈاک اسماعیل زئی، نوشہرہ کی طالبہ ہاجرہ قاسم نے 1072 نمبر کے ساتھ حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول جہانگیرہ کی طالبہ مومنہ نے 1069 نمبر لے کر اپنے نام کی۔
