ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے مامد گٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بارودی مواد تلف کرنے والی (بی ڈی) ٹیم معمول کی کارروائی کے دوران دھماکے کا نشانہ بن گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں بارشوں سے اموات میں اضافہ، جانی و مالی نقصان کی تازہ رپورٹ جاری
شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار اختر باز، لانس نائیک محب دین اور سپاہی شفیق شامل ہیں، جبکہ زخمی اہلکاروں میں نائیک اسلام حق، لانس نائیک حق نواز، سپاہی افراز اور سپاہی حکیم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مامد گٹ منتقل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
