خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث اچانک سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور سفری مشکلات کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

الرٹ کے مطابق چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، دیر لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، کولائی پالس، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، خیبر، مہمند، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، ہنگو، اورکزئی، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان متاثر ہو سکتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے اب تک کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

 

اتھارٹی نے رہائشیوں، سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر خیبرپختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔