تھانہ نوشہرہ کلاں کی حدود میں موبائل فون پر بات کرنے کے شبہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی حاملہ بیوی شہناز بی بی کو قتل کر دیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

 

 مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کی گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کے بھائی افتخار علی کی مدعیت میں ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ میں تیندوے کے غیر قانونی شکار پر محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی

 

دوسری جانب تھانہ آکوڑہ خٹک کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی شایان حسین کو قتل کر دیا۔ ملزم بھی واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ 

 

مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کی گئی۔ بعد ازاں مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزم بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔