نوشہرہ کے اسلام آباد-پشاور موٹروے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب چینی سکیورٹی اسکواڈ کی پولیس موبائل ایک موٹر کار کو بچانے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں اسکواڈ کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل فہیم خان شہید جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل فواد خان سمیت چار پولیس کمانڈوز شدید زخمی ہوگئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: کیا ہم زندگی جینے کے بجائے صرف دوسروں کو اپنی زندگی دکھانے کے لیے تصویریں بنا رہے ہیں؟

 

ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک عدنان اعظم کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب زیڈ آر کے (ZRK) چینی سکیورٹی اسکواڈ کی پولیس موبائل نے ایک موٹر کار کو بچانے کی کوشش کی۔

 

حادثے کے بعد موٹروے پولیس، ایف ڈبلیو او (FWO) اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے شہید اہلکار کی میت اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی مردان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔