ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے سونا خریدنے والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے پر آ گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: فوج کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا اخلاقی بے حسی ہے، خواجہ آصف کا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

 

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 289 روپے کی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 56 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 17 ڈالر پر آ گیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔ اس وقت فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے رہ گئی تھی۔

 

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، امریکی ڈالر کی قدر، عالمی معاشی حالات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پر براہِ راست اثر ڈالتے ہیں۔