کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے کا ہو گیا ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور قیمت گزشتہ 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: تربیلا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑے جانے کا امکان، کن اضلاع کے لیے الرٹ جاری؟

 

ماہرین کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت کا انحصار عالمی مارکیٹ، امریکی ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال پر ہوتا ہے، اسی لیے عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں عالمی معاشی صورتحال، امریکی مالیاتی پالیسی اور سونے کی طلب و رسد کے باعث قیمتوں میں مزید کمی یا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔