ٹانک کے شاہراہ وزیرستان پر مشا جان بنگلہ کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑی کے نزدیک ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے میں اے ایس آئی فرید اللہ اور سپاہی اختر زمان شہید، جبکہ سپاہی عبد المالک اور قدرت اللہ زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی اضلاع سے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے پر مبارک زیب کا وزیراعظم کو خط
پولیس کے مطابق پولیس کی بکتر بند گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ مشا جان بنگلہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں ملوث عناصر کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
