ضلع لکی مروت کے گاؤں حیات خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کا اہلکار شہید ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے انعام اللہ پر ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: ڈیرہ اسماعیل خان: جائیداد کی لالچ میں بیٹوں نے اپنے ہی والد کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

 

پولیس ذرائع کے مطابق انعام اللہ ایف سی میں ملازم تھے اور چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار، نقیب اللہ اور شیر قادر، شہید ہوگئے تھے۔