محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: حالیہ مون سون بارشوں سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، اپر و لوئر کوہستان، کولائی پالس، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اورکزئی، کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم اپر دیر میں ہلکی بارش (بوندا باندی) ریکارڈ کی گئی۔
