خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ بالائی علاقوں سے آنے والا پانی بھی ڈیم میں جمع ہو رہا ہے۔

 

ڈیم انتظامیہ کے مطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1493.70 فٹ ہے، جو ڈیڈ لیول سے 91 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ جبکہ زیادہ سے زیادہ سطح 1550 فٹ مقرر ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: کرک اور کوہاٹ پولیس کا مشترکہ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

 

آج ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 13 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 59 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا ڈیم کے تمام 17 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں۔ ڈیم کی مجموعی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 980 میگاواٹ ہے، جبکہ اس وقت 4 ہزار 558 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں فراہم کی جا رہی ہے۔