ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل کی قیادت میں دنیا بڑی جنگ سے بچ گئی، طاہر اشرفی

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 36 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 113 ڈالر کا ہوگیا۔