ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 29 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن کے ٹیکس استثنیٰ پر سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو اہم خط

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مزید گر گئی اور قیمتی دھات گزشتہ سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات سونے کی قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔