محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کے ساتھ ہوا میں نمی بھی زیادہ ہوگی۔
اپر اور لوئر دیر، اپر اور لوئر چترال، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، اپر اور لوئر کوہستان، کولائی پالس، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، مہمند، خیبر، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، ہنگو، کرم، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے: حج پالیسی میں بڑی تبدیلی، خواہش مند افراد کو کیا نئی سہولت ملے گی؟
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہا، جبکہ اپر اور لوئر چترال اور کرم کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
