وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اور پلان 2027-2030 کی منظوری دے دی، جس کے تحت حج کے خواہش مند افراد 2030 تک کسی بھی سال کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رجسٹریشن کی بنیاد پر ترجیحی ویٹنگ لسٹ تیار کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شرعی اصولوں کے مطابق حج کے لیے بچت (سیونگ) اسکیم بھی متعارف کرائی جا رہی ہے، تاکہ لوگ مستقبل کے حج اخراجات کے لیے پہلے سے رقم جمع کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: خاص علاقہ، الگ قوانین؟ سوات کا ٹیکس نظام پاکستان کے دیگر شہروں سے کیوں مختلف ہے؟
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حج کے پورے نظام کو مرحلہ وار ڈیجیٹل بنایا جائے گا تاکہ درخواست سے لے کر دیگر تمام مراحل مزید آسان اور شفاف ہو سکیں۔
وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ معاونینِ حج کی تقرری مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی جائے، جبکہ سرکاری اور نجی حج انتظامات کی تھرڈ پارٹی سے جانچ بھی یقینی بنائی جائے۔
