وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ژوب میں پیش آنے والے مسافر بس حادثے میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے جاں بحق اور زخمی افراد کے لیے مالی امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے جبکہ ہر زخمی کو 10 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے : دو روز مسلسل اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت کم ہوگئی
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مالی امداد کی فراہمی کے لیے تمام ضروری کارروائی فوری طور پر مکمل کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس موقع پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
