آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے ہوگئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جعلی گریڈ 17 کا افسر گرفتار

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ فی تولہ سونا 12 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 459 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی تھی۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں اسپاٹ گولڈ ایک فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 165 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جو 23 جون کے بعد بلند ترین سطح بھی تھی۔