ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 12 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں10 ہزار 459 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے تک پہنچ گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان: بیوی اور 16 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق امریکی شرح سود سے متعلق توقعات میں تبدیلی، ڈالر کی قدر میں کمی اور مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری بڑھنے کے باعث عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

 

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مئی کے دوران مرکزی بینکوں نے مجموعی طور پر 41 ٹن سونا خریدا، جبکہ چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔