ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 187 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 323 روپے ہو گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے پیچھے بیرونی عناصر ملوث ہیں، حکومت اور افواجِ پاکستان پرعزم ہیں، وزیراعظم

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 989 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 74 روپے تک پہنچ گئی۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 11.87 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 88 ڈالر کا ہو گیا۔