محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے لوئر دیر میں ایک کارروائی کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد پولیس چوکی پر حملے اور پولیس اہلکار محمد اسماعیل کے قتل میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوف اور 3 دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: بنوں: سرکاری سکول استاد اور ریٹائرڈ ایف سی اہلکار اغوا، ہوید پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ

 

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے اور قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔