عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 43 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 39 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: قریبی رشتہ داروں میں شادی کیا پاکستان میں آنے والی نسلوں میں بیماریوں کا خطرہ بڑھا رہی ہے

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 سینٹ سستا ہو کر 4155.5 ڈالر پر آ گیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے کی سطح پر آ گیا تھا۔