ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3094 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح گزشتہ تین دنوں میں مجموعی طور پر سونا 17 ہزار 52 روپے سستا ہو چکا ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے ہوگئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر: لنڈی کوتل میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ جرگہ فیصلے پر تعلیمی ادارے بند، پولیو مہم بھی روک دی گئی

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 785 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 86 ہزار 987 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔