جنوبی وزیرستان کے علاقے گل کچ (تھانہ توئی خلہ کی حدود) میں اراضی کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق سلیمان خیل قبیلے سے ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نئی قیمت کیا ہے؟

 

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے، جبکہ مقامی افراد نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔