ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: گرفتار دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ کا ویڈیو بیان، فتنہ الخوارج سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 240 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 1,248 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 328 ڈالر پر آگیا۔