محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: کرم: 23 من چرس، 65 کلو آئس راکھ میں تبدیل

 

دیر (اپر و لوئر)، چترال، سوات، شانگلہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کرم اور وزیرستان کے اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ان علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب صوبے کے میدانی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔