وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک غیر رسمی اجلاس میں نئے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں، ٹیکسوں، تنخواہوں اور پنشن سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: اب کرپشن کی شکایت براہِ راست وزیراعلیٰ کو، خیبرپختونخوا حکومت کا نیا اقدام

 

اجلاس میں وزیر خزانہ نے بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دی جبکہ مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔

 

تاہم وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو  ہدایت کی ہے کہ مالی  وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا جائزہ لیا جائے کہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔