ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 496 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شمال میں پگھلتی برف، میدانوں میں سموگ اور شہروں میں آلودگی کیا یہ کسی بڑے ماحولیاتی بحران کی طرف اشارہ ہے؟
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 323 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے مقرر ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 14.68 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 453 ڈالر پر آ گیا ہے۔
