ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کڑی کوٹ بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قبائل توجی خیل کے چیف ملک جمیل وزیر کے دو بیٹے جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معین الدین اور نوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا بڑا پیکج منظور، کن اضلاع کو فائدہ ہوگا؟

 

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق ملک جمیل وزیر قبائل توجی خیل کے چیف ملک ہیں اور ماضی میں بھی ان پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال بھی ان کے ایک بیٹے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔