ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1523 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے کا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: افغانستان سے دہشتگرد حملے مزید برداشت نہیں کیے جائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1305 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 35 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 14.49 ڈالر مہنگا ہو کر 4468 ڈالر کا ہو گیا۔
