ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور ہزاروں پاکستانی اس کی وجہ سے جانیں گنوا چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کا سامنا ہے، اس لیے ملک کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا کا بجٹ تیار، اب وزیراعلیٰ کو کس سے منظوری درکار ہے؟
طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے اور افغانستان کے ساتھ اچھے اور برادرانہ تعلقات چاہتا ہے۔
بھارت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس معاملے پر یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے حکام سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔
