وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ پر مشاورت کے لیے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت مانگ لی ہے۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بجٹ تیار کر لیا گیا ہے اور اس کی منظوری کے لیے عمران خان سے ملاقات ضروری ہے، لہٰذا آئینی، قانونی اور انسانی بنیادوں پر ملاقات کی اجازت دی جائے۔

 

یہ  بھی پڑھیے: آٹھ ماہ سے پھنسے پاکستانی ڈرائیوروں کی واپسی کے لیے احتجاج، حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ

 

دوسری جانب مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کیا گیا ہے، کیونکہ وفاقی بجٹ میں صوبے کے صرف 6 منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔