ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: جج ہمایوں دلاور کیس: عدالت نے اینٹی کرپشن کارروائی پر اہم فیصلہ سنا دیا

 

اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے پر آ گئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 86 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔