پاکستان سے اپنے وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین سے بھرا ٹرک افغانستان کے صوبہ لغمان میں حادثے کا شکار ہو کر سڑک سے پھسل کر نیچے گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔

 

صوبائی حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 10 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ننگرہار کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

 

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کابل اور ننگرہار کو ملانے والی اہم شاہراہ پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔

 

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کو دورانِ سفر نیند آنا بتائی جا رہی ہے۔