ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی پیشگوئی، درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کا امکان
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج نرخ دوبارہ بڑھ گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 538 ڈالر تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 21 روپے سستی ہونے کے بعد 8 ہزار 13 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
