پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی سے متعلق اہم اعلان، پہلی پرواز کب پہنچے گی؟

 

حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، کرک اور لکی مروت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ان اضلاع میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

 

دوسری جانب بالائی اضلاع کوہستان اور مانسہرہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔