وزارتِ مذہبی امور پاکستان کے مطابق پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے بعد از حج فلائٹ آپریشن 31 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔
پہلی پرواز 31 مئی کی شب جدہ سے روانہ ہو کر سیالکوٹ پہنچے گی، جس کے ذریعے 391 حاجی وطن واپس آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: مالاکنڈ اور رستم کے جنگلات میں آگ بے قابو، قیمتی درخت اور جنگلی حیات خطرے میں
وزارت کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے پہلے روز یکم جون کو 22 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار 237 حجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔
اسلام آباد میں 5 پروازیں، کراچی اور لاہور میں 4، 4 پروازیں، ملتان اور سیالکوٹ میں 3، 3 پروازیں، فیصل آباد میں 2 جبکہ کوئٹہ میں ایک پرواز حجاج کرام کو لے کر پہنچے گی۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق زیادہ تر حج پروازیں پاکستانی وقت کے مطابق یکم جون کو ملک کے مختلف شہروں میں لینڈ کریں گی۔
