خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مناسک حج شروع، لاکھوں عازمین منیٰ پہنچنے لگے
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم کوہستان، سوات اور چترال کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
