مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے اور عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، یہ سلسلہ آج دوپہر تک جاری رہے گا۔

 

عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے جبکہ کل 9 ذی الحج کو حج کے سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ کے لیے عرفات روانہ ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیے: سوات ایکسپریس وے پر ہائیس وین اور بس میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق

 

منیٰ اور عرفات میں موسم بہت گرم ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق یومِ عرفہ پر درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

 

سعودی حکام نے گرمی سے بچاؤ کے لیے مقدس مقامات پر سایہ دار جگہوں، مسٹ فینز اور طبی سہولیات میں اضافہ کردیا ہے۔