ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کو گندم بحران کا سامنا؟ گورنر نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 886 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 22 ڈالر کم ہونے کے بعد 4 ہزار 508 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
