خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان گندم کی آزادانہ نقل و حرکت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 151(1) کے تحت پورے ملک میں آزاد اور منصفانہ تجارت کی ضمانت دی گئی ہے، جس پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان گندم کی آزاد نقل و حرکت کو یقینی بنانا آئینی اور معاشی تقاضا ہے جبکہ بین الصوبائی نقل و حرکت پر کسی بھی قسم کی مصنوعی پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: تحصیل میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ ایسی رکاوٹیں آئینی ضمانتوں کو کمزور کرتی ہیں اور ذخیرہ اندوزی و منافع خوری کو فروغ دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ اور عوامی مشکلات میں مزید بوجھ بڑھتا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیرِاعظم سے اپیل کی کہ گندم کی آزادانہ نقل و حمل کو فوری یقینی بنایا جائے اور خیبرپختونخوا کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
