خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ ماجوکی میں رات گئے بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ رات 3 بجے کے قریب پیش آیا، جہاں مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ، امریکا میں گرین کارڈ کے قوانین مزید سخت
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعے میں 12 سالہ سجاول، 3 سالہ ابوبکر اور 2 سالہ عمیر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں 35 سالہ آجاد اور 25 سالہ نائلہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
