ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا، اب زیادہ تر غیرملکی افراد کو مستقل رہائش کیلئے اپنے ملک واپس جا کر درخواست دینا ہوگی۔
امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز کے مطابق امریکا میں موجود غیرملکی افراد اب عام طور پر امریکا کے اندر رہتے ہوئے گرین کارڈ کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گے بلکہ انہیں بیرون ملک سے امریکی محکمہ خارجہ کے ذریعے اپلائی کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس: مرکزی ملزم قیصر اقبال 14 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں سے دستبردار
نئی پالیسی کا اطلاق انٹرنیشنل طلبہ، عارضی ملازمین اور سیاحوں سمیت مختلف نان امیگرینٹ ویزوں پر امریکا میں موجود افراد پر ہوگا۔
یو ایس سی آئی ایس کے ترجمان زیک کاہلر نے کہا ہے کہ امریکا میں عارضی رہائش رکھنے والے افراد کو گرین کارڈ کیلئے اپنے وطن واپس جانا ہوگا، جبکہ صرف غیرمعمولی حالات میں ہی امریکا کے اندر اسٹیٹس ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
