ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے کلنگہ بائی پاس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

 

ذرائع کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت اکاخیل شاہ ولد فضل کریم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق قوم اکاخیل سے بتایا جا رہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: منہ کھول کر سونا: کہیں یہ کسی بیماری کی علامت تو نہیں؟

 

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکار اکاخیل شاہ  کو مبینہ طور پر ٹاگٹ کلنگ کا  نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

 

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔