خیبرپختونخوا حکومت نے نئی کابینہ میں قلمدانوں کی تقسیم مکمل کر دی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو مختلف محکموں کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

 

کابینہ ونگ کی جانب سے قلمدانوں کی تقسیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نذیر احمد عباسی کو محکمہ توانائی و بجلی کا قلمدان دیا گیا ہے، جبکہ شکیل احمد کو مواصلات و تعمیرات کا محکمہ سونپا گیا ہے۔

 

محمد عارف کو محکمہ معدنیات، طارق محمود آریانی کو ریونیو و اسٹیٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

شفیع اللہ جان کو اطلاعات و تعلقات عامہ کا محکمہ دیا گیا ہے، جبکہ مشیر وزیراعلیٰ مصور خان کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

 

اسی طرح لیاقت خان کو زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود، اسپیشل ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے، ہمایوں خان کو صنعت و تجارت جبکہ میاں محمد عمر کو زراعت کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں معصوم بچی، ایمل ولی کا سندھ حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ

 

معاون خصوصی طارق سعید کو داخلہ و قبائلی امور، محمد عثمان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور طفیل انجم کو پاپولیشن ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔

 

افتخار اللہ جان کو جیل خانہ جات، سمیع اللہ خان کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، ملک عادل اقبال کو ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر جبکہ محمد خورشید کو لائیو اسٹاک، فشریز اور کوآپریٹوز کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

 

محمد اسرار کو محکمہ خوراک کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے بعد نئی صوبائی کابینہ اپنے اپنے محکموں کی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔