سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن میں دہشت گرد سرغنہ عمر عرف جان میر بھی شامل ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم کمانڈر عمر عرف جان میر شامل تھا، جو سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ماسٹر مائنڈ کا کردار ادا کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور کی یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ، خیبرپختونخوا کی کن طالبات کے لیے مفت تعلیم کا موقع فراہم کیا گیا؟
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ آپریشن میں مجموعی طور پر 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق عمر عرف جان میر نے سپن وام کے علاقے بوبالی مسجد کے اطراف میں زیر زمین بنکرز، سرنگیں اور بارودی سرنگیں (آئی ای ڈیز) نصب کر رکھی تھیں۔
